پیر 25 اپریل 2022 - 10:00
سوره ابراهیم کا مختصر جائزه

حوزہ؍سوره ابراہیم، قرآن کی چودھویں اور مکی سورت ہے یہ سورت تیرھویں پارے میں ہے اس سورت میں حضرت ابراہیم(ع)کے اسم، داستان اور دعاؤں کا ذکر ہے اور اسی سبب اسے ابراہیم کا نام دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

ترتیب و تدوین: سید لیاقت علی کاظمی

14۔سوره ابراهیم کا مختصر جائزه:سوره ابراہیم، قرآن کی چودھویں اور مکی سورت ہے یہ سورت تیرھویں پارے میں ہے اس سورت میں حضرت ابراہیم(ع)کے اسم، داستان اور دعاؤں کا ذکر ہے اور اسی سبب اسے ابراہیم کا نام دیا گیا ہے، سوره ابراہیم کا اصل موضوع توحید، قیامت کی توصیف، حضرت ابراہیم(ع) کی داستان اور آپ کے ہاتھوں کعبہ کی تعمیر ہے اس سورت میں اسی طرح حضرت موسیٰ(ع)، قوم بنی اسرائیل، حضرت نوح(ع)، قوم عاد اور ثمود کی داستانیں بھی ذکر کی گئی ہیں سوره ابراہیم کی ساتویں آیت اس سورت کی ایک مشہور آیت ہے کہ جس کی رو سے خدا کی نعمتوں کا شکر، ان میں اضافے اور ناشکری، عذاب الہٰی کی موجب ہے روایات میں آیا ہے کہ اگر کوئی شخص سوره ابراہیم اور حجر کو بروز جمعہ نماز کی پہلی دو رکعتوں میں پڑھے گا تو وہ غربت، پاگل پن اور مصیبت سے محفوظ رہے گا۔

مضامین

سوره ابراہیم کا بنیادی موضوع، توحید، قیامت اور حساب و جزا کی توصیف، حضرت ابراہیم(ع) کی داستان اور آپ(ع) کے ہاتھوں کعبہ کی تعمیر ہے اس سورت میں آیا ہے کہ اسلام وہی دین حنیف ہے جو ابراہیم(ع)کا تھا دوسرے موضوعات کہ جو اس سورت میں پیش کیے گئے ہیں؛ یہ ہیں۔ تمام آسمانی ادیان کی وحدت، خدا کی نعمتوں کا شمار، شکر نعمت کا ثمر، ناشکری کی سزا ، اہل شکر کا اجر اور منکرین کا انجام اس سورت کی بعض آیات میں وارد ہوا ہے کہ قیامت کے دن شیطان لوگوں سے کہے گا کہ مجھے سرزنش مت کرو کیونکہ تم خود اہل ستم اور قابل مذمت ہو۔

فضیلت اور خواص

روایات میں سورہ ابراہیم کی تلاوت کے کچھ فضائل نقل ہوئے ہیں؛ منجملہ یہ کہ جو شخص بروز جمعہ سورہ ابراہیم اور حجر نماز کی پہلی دو رکعتوں میں پڑھے گا وہ غربت اور پاگل پن سے محفوظ رہے گا[1]۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منابع
[1] شیخ صدوق، ثواب الاعمال، 1382شمسی، ص243۔

  • سوره رعد کا مختصر جائزه

    سوره رعد کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سوره رعد قرآن کی تیرہویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو تیرہویں پارے میں واقع ہے "رعد" بادل کی گرج کو کہا جاتا ہے یہ نام اس سورت کی تیرہویں آیت سے لیا…

  • سوره حِجر کا مختصر جائزه

    سوره حِجر کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سوره حِجر قرآن کی پندرھویں سورت ہے جو ۱۴ویں پارے میں واقع ہے اسے مکی سورتوں میں شمار کرتے ہیں اس سورے کی وجہ تسمیہ سورے کی آیات ۸۰ تا ۸۴ میں مذکور…

  • سوره یُوسُف کا مختصر جائزه

    سوره یُوسُف کا مختصر جائزه

    حوزہ؍ حضرت یوسف(ع)کے واقعے کو احسن القصص کے عنوان سے بیان کرنے کی وجہ سے اس سورت کا نام «یوسف» رکھا گیا ہے حضرت یوسف(ع) کا قصہ ہی ایسا قصہ ہے جو اول سے…

  • سوره نحل کا مختصر جائزه

    سوره نحل کا مختصر جائزه

    حوزہ؍اس سورت کو نحل اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں نحل(شہد کی مکھی) اور اس پر خدا کے الہام کی طرف اشارہ ہے خدا کی نعمتوں کا ذکر، معاد اور توحید کے دلائل…

  • سوره هود کا مختصر جائزه

    سوره هود کا مختصر جائزه

    حوزہ؍اس سورت میں موجود حضرت ہود(ع)کی داستان کی وجہ سے اس کا نام ہود رکھا گیا ہے انبیاء کی داستانیں، فساد اور انحراف سے مقابلہ، حق کے سیدھے راستے پر چلنا،…

  • سوره یونس کا مختصر جائزه

    سوره یونس کا مختصر جائزه

    اس سورت میں حضرت یونس(ع) کی داستان کا ذکر ہے اسی وجہ سے اس کا نام "سوره یونس" رکھا گیا ہے سوره یونس میں وحی، پیغمبر اکرم1 کا مقام، کائنات کی عظمت کی نشانیوں…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha